کانگریس کاٹرمپ اور پوتین ملاقات کے ترجمان کوطلب کرنے کا فیصلہ

منگل 15 جنوری 2019 11:56

کانگریس کاٹرمپ اور پوتین ملاقات کے ترجمان کوطلب کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حریف ملک روس کے ساتھ مبینہ تعاون کی خبروں کے جلو میں امریکی ٹیلی ویڑن نیٹ ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے درمیان ہونے والی ملاقات کے ترجمان کو طلب کرنے پرغورکررہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن میں روسی صدرکے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ان کے ساتھ تعاون کی یقین دلایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایف بی آئی اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا صدر ٹرمپ نے روس کے مفادات کے لیے کام کیا ہے یا نہیں۔جب کہ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے علم نہیں کہ میںنے روس کے مفادات کے لیے کوئی کام کیا ہے۔ رپورٹس نے ڈیموکریٹس اور ری پبلیکنز دونوں کو صدر ٹرمپ کے حوالے سے سخت مایوس اور بد ظن کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :