ترکی کے سکیورٹی خدشات سے آگاہ ہیں اور مدد کرنا چاہتے ہیں،ٹرمپ

ترک صدرسے بات ہوئی ہے اورواضح کیا ہے کہ ہم داعش کے خلاف جنگ چاہتے ہیں،بیان

منگل 15 جنوری 2019 11:58

ترکی کے سکیورٹی خدشات سے آگاہ ہیں اور مدد کرنا چاہتے ہیں،ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) وائٹ ہاؤس نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے بات کرتے ہوئے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ شام میں ترکی کے سکیورٹی خدشات سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ترکی کے حوالے سے اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں کہا کہ میری صدر اردوغان سے بات ہوئی ہے جہاں میں نے واضح کیا ہے کہ ہمارا شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ کے بارے موقف کیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ہم نے امریکہ اور ترکی کے تجارتی تعلقات کے بارے میں بھی بات کی جس میں اضافے کا بہت امکان ہے۔