منشیات اسمگلنگ میں گرفتار غیر ملکی ماڈل اپنے وکیل پرہی فدا ہو گئی

غیرملکی ماڈل نے اپنے وکیل کی کارکردگی سے متاثر ہو کر انہیں فلائنگ کس کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 جنوری 2019 12:05

لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2019ء) : لاہور میں منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار غیر ملکی ماڈل ٹریزا اپنے ہی وکیل پر فدا ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے اپنے وکیل کی کارکردگی سے متاثر ہو کر سیشن کورٹ میں سب کے سامنے ہی اسے فلائنگ کس کر دی۔ ماڈل کے وکیل نے آج سیشن کورٹ میں کسٹم اہلکاروں کو کافی ٹف ٹائم دیا۔ اور ان سے کہاکہ آپ لوگوں نے ماڈل سے کچھ برآمد نہیں کیا۔

میری مؤکل بے گناہ اور معصوم ہے۔ وکیل کی کارکردگی سے خوش ہو کر ماڈل سے رہا نہیں رہا اور ٹریزا نے سب کے سامنے ہی اپنے وکیل کو فلائنگ کس کر کے ان کی کارکردگی کو اپنے منفرد انداز میں داد دی۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس ہونے والی سماعت کے دوران ماڈل ٹیریزا نے بھی پاکستان کے سیاستدانوں کی طرح یوٹرن لے لیا تھا۔

(جاری ہے)

پہلے ماڈل ٹیریزا نے منشیات اسمگلنگ کا اعتراف کیا جس کے بعد انہوں نے اپنا بیان بدل لیا اور کہا کہ میں تو ماڈلنگ اور اسلامی تعلیمات پر ریسرچ کرنے کے لیے پاکستان آئی تھی۔

جیل میں ایک سال گزارنے کے بعد غیر ملکی ماڈل کا یوٹرن لینا ان کا مقامی رنگ میں رنگنے کا ثبوت ہے جو پاکستانی لباس زیب تن کرتی ہیں اور کبھی شال اوڑھ لیتی ہیں۔غیر ملکی ماڈل نے کہا کہ میں تو ماڈلنگ اور اسلامک اسٹڈیز کے لیے پاکستان آئی تھی لیکن ائیر پورٹ پرکسٹم حکام نے مجھے آسان ہدف سمجھ کر گرفتار کر لیا اور منشیات اسمگلنگ کیس میں پھنسا دیا، ان کا کہنا تھا کہ میرے سامان سے بھی کچھ برآمد نہیں ہوا، میں بے گناہ ہوں۔

غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا کہنا تھا کہ میں نے جیل میں پاکستانی کلچر اور قیدی کی زندگی پر دو کتابیں لکھی ہیں اور میں رہائی پانے کے بعد جلد ہی میں ان کتابوں کو چھپواؤں گی۔انہوں نے کہا کہ جیل میں ساتھی خواتین بھی بہت اچھی ہیں۔پاکستانی قومی زبان کے ساتھ ساتھ سلائی کا کام بھی سیکھ رہی ہوں۔