روس کے لیے کبھی کام نہیں کیا،صحافی زیادہ بہتر جانتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ایف بی آئی کے جن لیڈروں نے میرے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا، وہ جانے پہچانے گرگے تھے،بیان

منگل 15 جنوری 2019 12:52

روس کے لیے کبھی کام نہیں کیا،صحافی زیادہ بہتر جانتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے کبھی روس کے لیے کام نہیں کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی روس کے لیے کام نہیں کیا اور آپ لوگ اس کے بارے میں زیادہ بہتر جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے صحافیوں سے مخاطب ہوکر کہاکہ یہ بات ہی شرمناک ہے کہ آپ اس طرح کا سوال کررہے ہیں۔یہ تو ایک بہت بڑا مذاق ہے۔انھوں نے کہا کہ تب ایف بی آئی کے جن لیڈروں نے میرے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا، وہ جانے پہچانے گرگے تھے۔میں یہ اندازہ کرسکتا ہوں کہ آپ انھیں گندے اہلکار قرار دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :