Live Updates

حزب اختلاف کا قومی اسمبلی سے ایک بار پھر واک آئوٹ این آر او کے حصول اور نیب کے مقدمات سے چھٹکارے کیلئے دبائو ڈالنے کا حربہ ہے، وزیراعظم عمران خان

منگل 15 جنوری 2019 14:01

حزب اختلاف کا قومی اسمبلی سے ایک بار پھر واک آئوٹ این آر او کے حصول اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمان پر عوام کے ٹیکسوں سے اربوں روپے کے اخراجات اٹھتے ہیں ، حزب اختلاف کا قومی اسمبلی سے ایک مرتبہ پھر واک آئوٹ ظاہر کرتا ہے کہ شاید یہی کام ہے جو انہیں کرنا ہے ،یہ این آر او کے حصول اور نیب کے مقدمات سے چھٹکارے کیلئے دبائو ڈالنے کا حربہ ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمان جس پر عوام کے ٹیکسوں سے سالانہ اربوں کے اخراجات اٹھتے ہیں، کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی ) سے حزب اختلاف کا ایک مرتبہ پھر واک آئوٹ ظاہر کرتا ہے کہ شاید یہی ایک کام ہے جو انہیں کرنا ہے ، یہ این آر او کے حصول اور نیب مقدمات جو پی ٹی آئی نے قائم نہیں کئے ، سے چھٹکارے کے لئے دبائو ڈالنے کے حربے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کیا جمہوریت منتخب سیاسی راہنمائوں کو کرپشں اور لوٹ مار کی کھلی چھوٹ کا نام ہی انہوں نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک جو شخص عوام کے ووٹ لیکر منتخب ہو جائے اسے قومی خزانے پر ڈاکہ زنی کا لائسنس مل جاتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات