میرے کمرے میں بے نظیر بھٹو کی تصویر آویزاں ہے

مجھے دیواروں پر تصاویر یا پوسٹرز لگانے کا شوق نہیں ہے لیکن یہ ایک تصویر ہے جسے میں نے آویزاں کر رکھا ہے۔ ملالہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 جنوری 2019 13:41

میرے کمرے میں بے نظیر بھٹو کی تصویر آویزاں ہے
انگلینڈ (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2019ء) : دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کو برطانیہ کی شہرت یافتہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے یہ دوسرا سال ہے۔ لیکن ملالہ یوسفزئی پڑھائی کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں میں بھی مصروف رہتی ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے برطانیہ میں اپنی زندگی اوراس سے پہلے کی نزدگی پر بات کی۔

انٹرویو کے دوران نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے برطانوی سماج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں برطانیہ آنے کے بعد شروع شروع میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب وہ اس ماحول کا حصہ بن چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے برطانوی ٹی وی پر چلنے والے کامیڈی شوز اور ڈرامے بہت پسند ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں دیکھ کر میں خوب محظوظ ہوتی ہوں۔ملالہ یوسف زئی نے اپنی پسند سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے کرکٹ بہت پسند ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آکسفورڈ یونیوسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے تجربے سے خوب محظوظ ہو رہی ہوں۔ میریوالدہ جب بھی مجھ سے یونیورسٹی میں ملاقات کے لیے آتی ہیں تو میرا کمرہ دیکھ کر اسے مزید صاف کرنے کی ہدایت کرتی ہیں۔ ملالہ یوسف زئی نے بتایا کہ مجھے دیواروں پر پوسٹرز یا تصاویر لگانے کا شوق نہیں ہے۔ تاہم میرے کمرے میں ایک تصویر آویزاں ہے ۔

یونیورسٹی کے کمرے کی دیوار پر یہ تصویر پاکستان اور اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی ہے ۔ واضح رہے کہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی اس وقت لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ ساتھ ہی وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کے لیے بھی کام کرتی ہیں جس کے لیے ملالہ فنڈز قائم کیا گیا تاکہ تعلیم حاصل کرنے والے بچیوں کی مدد کی جا سکے۔