کابل حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی

منگل 15 جنوری 2019 14:27

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) افغان طالبان نے گزشتہ روز کابل میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ملکی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ امر اللہ صالح کی بطور وزیر داخلہ تقرری کے خلاف حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

صالح کا شمار طالبان کے شدید مخالفین میں ہوتا ہے۔واضح رہے کہ پیر کی شام کابل میں ایک انتہائی محفوظ غیر ملکی علاقے کے باہر اس بم دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔