سپیکر پنجاب اسمبلی نے گرفتار رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آڈر جاری کر دئیے

اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی رولز میں ترمیم کی منظوری کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا

منگل 15 جنوری 2019 14:32

سپیکر پنجاب اسمبلی نے گرفتار رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترمیم کے بعد سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے گرفتار رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آڈر جاری کر دئیے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کی جانب سے چیئرمین نیب کو خواجہ سلمان رفیق کو رواں سیشن میں پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پیر کے روز اسمبلی رولز میں ترمیم کی منظوری کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔

اسمبلی رولز میں ترمیم کر کے سپیکر پنجاب اسمبلی کو کسی بھی گرفتار رکن اسمبلی کو پروڈکشن آڈر جاری کرنے کا اختیار دیاگیا تھا۔یاد رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں نیب کی تحویل میں ہیں۔