حکومت عوام پر ٹیکسز کی بھرمار کررہی ہے ،منی بجٹ مہنگائی کا طوفان لیکر آئے گا‘راجہ پرویز اشرف

منگل 15 جنوری 2019 14:32

حکومت عوام پر ٹیکسز کی بھرمار کررہی ہے ،منی بجٹ مہنگائی کا طوفان لیکر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ حکومت عوام پر ٹیکسز کی بھرمار کررہی ہے ،منی بجٹ مہنگائی کا طوفان لیکر آئے گا، نیب قوانین پر حکومت کی قانون سازی کا مسودہ دیکھ کر سپورٹ کا فیصلہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام پر ٹیکسز کی بھرمار کررہی ہے ،منی بجٹ مہنگائی کا طوفان لیکر آئے گا۔

انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں آکر وضاحت کرنی چاہیے ،پارلیمنٹ ایک سپریم ادارہ ہے ۔ انہوںںے کہاکہ ہماری خواہش ہے موجود حکومت اپنی مدت پوری کرے ،حکومت مدت پوری کریگی توعوام کے سامنے ایکسپوز ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ نیب قوانین پر حکومت کی قانون سازی کا مسودہ دیکھیں گے اورمسودہ دیکھ پیپلزپاٹی نیب قانون سازی کو سپورٹ کرے گی ۔