انورمجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پروفاقی حکومت کوجواب جمع کرانے کی آخری مہلت

ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مقدمات کی تفصیلات بتائی جائیں،انوار مجید کا درخواست میں موقف

منگل 15 جنوری 2019 14:35

انورمجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پروفاقی حکومت کوجواب جمع کرانے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں انورمجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پروفاقی حکومت کو 7 فروری تک جواب داخل کرانے کے لیئے آخری مہلت دے دی گئی ہے۔ منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں جسٹس آفتاب احمد اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ کا میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔ دائردرخواست میں کہا گیاہے کہ ایف آئی اے کے جانب سے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مقدمات کی تفصیلات بتائی جائیں۔ ایف آئی اے سے میرے خلاف زیر التوا انکوائری کی بھی تفصیلات طلب کی جائیں۔سندھ ہائیکورٹ نے انورمجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو 7 فروری تک جواب داخل کرانے کے لیئے آخری موقع دے دیا۔