علامہ اقبا ل اوپن یونیورسٹی کے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سمسٹر بہار 2018ئ․ پروگراموں کے فائنل امتحانات 3 فروری سے شروع ہوں گے

منگل 15 جنوری 2019 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) علا مہ اقبا ل اوپن یو نیو رسٹی کے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سمسٹربہار2018ء میں پیش کئے گئے میٹرک، ایف اے ،بی اے ،ڈیڑھ سالہ بی ایڈ اور کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے پروگراموں کے فائنل امتحانات 3 فروری سے شروع ہوں گے ۔ شعبہ امتحانات سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ امتحانات سعودی عرب ، کویت ، قطر، متحدہ عرب امارات ، عمان اور بحرین میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی نے پاکستان سفارتخانوں کے تعاون سے ان ممالک میں امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں مقیم داخل تمام طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کردئیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk اور [email protected] پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔ ان ممالک میں مقیم پاکستانی امتحانات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ‘ ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ ‘ کمرہ نمبر LG-08،ْ آئی سی ٹی بلڈنگ،ْ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹرایچ ایٹ اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان کے فون نمبر +92-51-9057165 یا +92-51-9250175پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔