عدالت نے بحریہ ٹاؤن کی 200ارب روپے کی پیشکش مسترد کر دی
بحریہ ٹاؤن نے پیشکش بڑھا کر 250 ارب روپے کر دی، عدالت نے بحریہ ٹاؤن عمل درآمد کیس میں بحریہ ٹاؤن کے وکیل کو ایک ہفتے کی مہلت دے دی
مقدس فاروق اعوان منگل 15 جنوری 2019 14:20
(جاری ہے)
عدالت نے حکم دیا کہ بحریہ ٹاؤن تینوں مقدمات کی پیشکش الگ الگ تحریری طور پر دیں۔
وکیل علی ظفر نے کہا کہ اتنی بڑی غلطی نہیں۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ غلطی ہزاروں ایکڑ کی نہیں ہوتی۔ واضح رہے 9جنوری کو مذکورہ کیس کی سماعت میں ۔ بحریہ ٹائون کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے عدالت کوبتایا تھا کہ اس معاملے میں تیسرے فریق کے مفاد کا تحفظ کیا جائے ۔ جس پرجسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ہم اپنے حکم پر عملدرآمد چاہتے ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ کیا نیب نے اس حوالے سے تحقیقات مکمل کر لی ہیں جس پرتفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں، جس کی روشنی میں بہت جلد ضمنی ریفرنس دائرکر دیا جائے گا، نیب کی جانب سے عدالت کو مزید بتایا گیا کہ علاقے میں بحریہ کے پاس کل رقبہ 25 ہزار ایکڑ ہے جس میں سے 7 ہزار 2 سو ایکڑ 2015 ء میں غیر قانونی طور پر بحریہ ٹائون کو منتقل کیا گیا ۔ جس پربحریہ ٹاون کے وکیل نے کہا کہ ہم رقم ادا کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اراضی کی قیمت کا تعین کرنے کیلئے مزید مہلت دی جائے ۔ فاضل جج نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے ساتھ جسٹس فیصل عرب کے اضافی نوٹ میں اس اراضی کی قیمت کا تعین کرلیا گیا ہے ۔ سماعت کے دورا ن بحریہ ٹاون کے دوسرے وکیل علی ظفر نے عدالت کوبتایا کہ یہ اضافی نوٹ ہے عدالتی فیصلہ نہیں یہ ہم پر لاگو نہیں ہوتا ۔ عدالت نے ان سے کہا کہ پھر ہم قیمتوں کا فرانزک تجزیہ کروا لیتے ہیں، جسٹس فیصل عرب کے اضافی نوٹ کے مطابق 1 ایکڑ اراضی کی قیمت ساڑھے 3 کروڑ بنتی ہے، 2018 ء کی قیمت کے مطابق اس میں 40 فیصد تک کا اضافہ ہو سکتا ہے، اگر آپ کو یہ نرخ قابل قبول نہیں تو سوچ لیں اس میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔بحریہ ٹاون کے وکیل نے کہا کہ نیب نے اراضی کے بارے میں جو اعدادوشمار شمار بتائے وہ درست نہیں ۔ عدالت نے ا ستنفسارکیا کہ پھرہمیں بتایا جائے کہ کل کتنی سرکاری اراضی بحریہ ٹائون کے پاس ہے ۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ 23 ہزار 744 ایکڑ اراضی بحریہ کے پاس ہے، جس میں سے 7220 ایکڑ بھی شامل ہے، 1414 ایکڑ اراضی نجی ملکیت ہے، کچھ گائوں والے بھی شکایت کنندہ ہیں ان کی اراضی پر بھی بحریہ ٹائون نے قبضہ کر رکھا ہے ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ہم اس معاملے کو الگ سے دیکھیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.