مسلم لیگ (ن) این آر او مانگنے کے الزامات کو مسترد کرتی ہے، سینیٹر آصف کرمانی

منگل 15 جنوری 2019 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) این آر او مانگنے کے الزامات کو مسترد کرتی ہے‘ ماضی میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بار بار این آر او کی بات کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سوال یہ ہے کہ این آر او کون مانگ رہا ہے۔ کیا کسی کو این آر او دینے کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے جو لوگ این آر او مانگ رہے ہیں ان کا نام سامنے لایا جائے‘ مسلم لیگ (ن) نے اس طرح کے الزامات کو پہلے ہی مسترد کیا اور اب بھی مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کے وسیع تر مفاد میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے اپنا فیصلہ کرے گی اگر مناسب سمجھا تو بل کی حمایت کی جائے گی۔