Live Updates

سول و ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے‘ حکومت کسی دبائو میں نہیں آئے گی،اپوزیشن واک آئوٹ کے ذریعے فرار ہونے کا راستہ چاہتی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

منگل 15 جنوری 2019 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سول و ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے‘ حکومت کسی دبائو میں نہیں آئے گی‘ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ اپوزیشن واک آئوٹ کے ذریعے فرار ہونے کا راستہ چاہتی ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن واک آئوٹ پر واک آئوٹ کر رہی ہے اس سے بہت غلط تاثر جارہا ہے۔

یہ فرار ہونے کا راستہ چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے جی ٹی روڈ پر نکلے تھے لوگوں کو سڑکوں پر لانے کے لئے جس میں ناکام ہوئے‘ اب واک آئوٹ کے ذریعے این آر او مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فوج کے خلاف باتیں کرتے تھے اب تعریفیں کر رہے ہیں۔ سول و ملٹری قیادت ایک پیج پر ہیں۔ ہماری فوج نے عالمی سطح پر اپنا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن کو سپریم کورٹ کا فیصلہ اچھا لگا۔پہلے پانچ ججز کے خلاف بولتے تھے اب کیوں نہیں بول رہے۔ فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت پر کوئی دبائو نہیں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ملک کو آگے بڑھانے کے لئے احتساب واحد راستہ ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات