Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کرپشن ختم کر کے پاکستان کو اقوام عالم میں با وقار مقام پر کھڑاکرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری

حکومت انتخابات میں کئے گئے وعدے پورے کرے گی، عوام ایک نیا پاکستان دیکھ سکیں گے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار

منگل 15 جنوری 2019 15:10

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) وزیر اعظم عمران خان کرپشن ختم کر کے پاکستان کو اقوام عالم میں با وقار مقام پر کھڑاکرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیںآج پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل کرخوشحالی کی دہلیز پر کھڑا ہے۔ پی ٹی آئی کے ملک دوست مشکل فیصلوں کی وجہ سیعوام میں قدرے تشویش موجود ہے جسے پی ٹی آئی کی حکومت بہت جلد ختم کر کے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنے والی ہے۔

ان خیالات کا اظہارڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوبے چک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت انتخابات میں کئے گئے وعدے پورے کرے گی۔جس سے عوام ایک نیا پاکستان دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت قبضہ گروپ اور کمیشن مافیا کے خلاف بر سر پکار ہے۔

صوبائی وزیر چوہدری محمد اخلاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی امنگوں کی ترجمانی کرکے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی نئی راہ پر گامزن کرے گی۔ اس تقریب کی میزبان تحریک انصاف کی مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ان کے ڈیرہ کوبے چک آمدپر شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ایک نیرو سرجن کی طرح پاکستان میں موجود کرپشن اور دیگر مسائل کا علاج کر رہی ہے۔

اگر حکومت ملک میں موجود کرپشن پر قابو پا لیتی ہے تویہ اکسیویں صدی کی سب سے بڑی کامیابی ہو گی اور کہاکہ حکومت عمران خان کی قیادت میں اس موذی مرض کے خلاف مہم آراء ہے اور خدا کی رحمت سے بہت جلد اس لا علاج مرض کے خاتمہ سے پاکستان کو حقیقی معنوں میںریاست مدینہ بنا کر سرخ رو ہوں گے ۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نیNA-72/PP-38کے حلقہ سے مختلف امور کی سر انجام دہی کے نوٹیفکیشن تقسیم کئے جن کے نام اور محکمہ جات کی تفصیل اس طرح ہے کہ محکمہ سوئی گیس کے نبیل منظور باجوہ اور سلیم بسرا، پولیس کے سید تنویر حسین شاہ اور طلعت مسعود وڑائچ ایڈووکیٹ، نادرہ اور پاسپورٹ کے چوہدری محمود آسو، صحت کے حاجی افضال احمد ڈھلو، زکوة و عشر کمیٹی کے چوہدری محمد افضل ولانہ، ریونیو کے چوہدری حبیب اللہ، لائیوسٹاک ، حاجی فرقان اللہ، محکمہ ایجوکیشن کے راشد حسین، واپڈہ کے چوہدری زکاء اللہ المعروف بھولہ ، سوشل ویلفیر اور بیت الاعمال کے عبدالغفور بٹ، مصالحت، ملک نزاد اللہ اعوان ایڈووکیٹ اور چوہدری ثناء اللہ چیمہ، پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ میں سید عتیق حسین شاہ کو آرڈینیٹرہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات