ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر کا تحصیل پسرور کا اچانک دورہ ،ڈیوٹی سے غائب فیملی ہیلتھ کلینک کے 2 ڈرئیوارز اور چوکیدار معطل

منگل 15 جنوری 2019 15:10

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر کا تحصیل پسرور کا اچانک دورہ ،ڈیوٹی سے غائب فیملی ہیلتھ کلینک کے 2ڈرئیوارز اور چوکیدار معطل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے آج پسرور کا اچانک دورہ کیا ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نرسنگ ہاسٹلز میں غیر قانونی رہائش پذیر افسران اور ملازمین کو فوری ہاسٹلز خالی کرنے کے احکامات صادر فرمائے اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ نئے تعمیر ہونے والے ان ڈور وارڈ کو جلد از جلد فنکشنل کریں اور نئی بند پڑ ی ایکس رے مشین کو انسٹال کریں ۔

ڈی سی نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور اس سلسلہ میں اصلاح و احوال کے احکامات صادر فرمائے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی مزاج پرسی کی اور ان کو ہسپتال میں ملنے والی طبی سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔ ڈی سی نے پسرور سٹی میں تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر ایم او ریگولیشن میونسپل کمیٹی پسرور سے وضاحت طلب کرلی ۔

ڈی سی نے موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر پسرور طیب طاہر کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات کے خلاف مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈی سی پسرور میں میونسپل کمیٹی پسرور کے دفتر ، گورنمنٹ عائشہ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول پسرور ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اور بنیادی مرکز صحت وریو کا بھی دورہ کیا ۔فیملی ہیلتھ کلینک پسرور(محکمہ بہبود آبادی) کے ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈرائیورز محمد اسلم ، محمد حنیف اور چوکیدارخالد سعید کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ قبل ازیں ڈی سی نے پیرس روڈ پر واقع علامہ اقبال لائبریری کا بھی دورہ کیا اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن یونس وڑائچ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :