حکومت ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے جس کے دوررس اثرات بہت جلد مرتب ہوں گے، محکمہ صحت

منگل 15 جنوری 2019 15:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) موجودہ حکومت ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے جس کے دوررس اثرات بہت جلد مرتب ہوں گے اور اس ضمن میں رواں مالی سال کے دوران ملک میں صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے ایک خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزارت کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ حکومت چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر میں پرائمنسٹر ہیلتھ انشورنس کارڈ کا آغاز کیا ہے جس سے ملک کے کم آمدنی والے اور غریب خاندان مستفید ہوں گے اور حکومت نے صحت کے شعبہ کے لئے پرائمنسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لئے 96کروڑ ، پرائمنسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام فیز II کے لئے 80کروڑ روپے کے فنڈز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

رواں مالی سال کے دوران اس شعبہ کی بہتری کے لئے 12ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں۔حکومت کے پہلے دن سے ہی صحت کا شعبہ ان کی اولین ترجیح میں شامل ہے اور اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت کے مختلف ہسپتالوں میں اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے جس سے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :