پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونا حکومت کا پریشر لگتا ہے ،ْسعد رفیق

حکومت کو ملک چلانا نہیں آرہا ، ملک ان کے ہاتھوں لرز رہا ہے ،ْ حکومت پر تنقید

منگل 15 جنوری 2019 16:00

پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونا حکومت کا پریشر لگتا ہے ،ْسعد رفیق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیرریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونا حکومت کا پریشر لگتا ہے ۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی پریشر میں نہیں آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کو بنے پانچ ماہ ہو گئے ہیں ، شوق پورا ہونے دیں ان سب کا جنہوں نے لانے میں سپورٹ کی ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ حکومت کو ملک چلانا نہیں آرہا ، ملک ان کے ہاتھوں لرز رہا ہے ۔خواجہ سعد رفیق نے پنجاب اسمبلی سپیکر کی طرف سے سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ سعد رفیق نے کہا کہ اس سیٴْ پارلیمنٹ کی بالادستی کا خواب پورا ہوگا۔سعد رفیق نے کہا کہ اس سے جمہوری روایات آگے بڑھیں گی۔