Live Updates

عمران صاحب پارلیمنٹ اور حکومت ٹویٹر پہ نہی چلتی ،ْمریم اور نگزیب

عمران صاحب ہمیشہ کی طرح الزامات لگا کر اپوزیشن سے اپنی نااہلی کا این آر او چاہتے ہیں ،ْ وزیر اعظم کے ٹوئٹ پر رد عمل

منگل 15 جنوری 2019 16:00

عمران صاحب پارلیمنٹ اور حکومت ٹویٹر پہ نہی چلتی ،ْمریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے وزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب پارلیمنٹ اور حکومت ٹویٹر پہ نہی چلتی ،عمران صاحب ہمیشہ کی طرح الزامات لگا کر اپوزیشن سے اپنی نااہلی کا این آر او چاہتے ہیں۔ منگل کو مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب جس پارلیمنٹ کی کاسٹ کا احساس کر رہے ہیں پانچ سال وہاں سے بھاگے رہے ہیں ، اٴْسی پارلیمنٹ پہ حملہ کرتے رہے ہیں ، اٴْسی پارلیمنٹ پہ حملہ کرتے رہے ہیں ۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب کا ٹویٹ ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی اور اپنی کابینہ کی نااہلی کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پارلیمنٹ اور حکومت ٹویٹر پہ نہی چلتی ۔

(جاری ہے)

مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب پاکستان کی عوام اپنے وزیراعظم کا تلاشِ گمشدگی کا اشتہار دینے والے ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب ہمیشہ کی طرح الزامات لگا کر اپوزیشن سے اپنی نااہلی کا این آر او چاہتے ہیں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اپوزیشن آپ کو علیمہ باجی اور فورن فنڈنگ میں این آر او نہیں دے گی۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اپوزیشن آپ کی نااہلی پہ خاموش نہیں ہو گی ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن پوچھتی رہے گی کہ روپے کی قدر میں 53 فیصد فیصد اضافہ کیسے ہوا ۔ عمران صاحب اپوزیشن آپ سے پوچھتی رہے گی کہ روپے کی قدر میں 53 فیصد کمی کے باوجود ٹریڈ ڈیفیسڈ میں کمی کیوں نہیں آ رہی ۔ مریم اور نگزیب عمران صاحب اپوزیشن آپ سے پوچھتی رہے گی کہ راتوں رات قرضوں میں کتنا اور کیوں اضافہ ہو رہا ہے ۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب اپوزیشن سے پوچھتی رہے گی چار مہینے میں مہنگائی میں ۱۰۰ فیصد اضافہ کیسے ہوا ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ اپوزیشن پوچھتی رہی کہ جو بجلی اور گیس محمد نوازشریف پاکستان کی عوام کے لئے بنا کے دے گئے تھے آپ سے اٴْس کی ترسیل نہیں ہو رہی ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ اپوزیشن آپ سے پوچھتی رہے گی کہ ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کا ٹویٹ کب کریں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات