اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا ایسپیونسا 18 سے 22 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے ملاقات کریں گے ،ْ ترجمان دفتر خارجہ

منگل 15 جنوری 2019 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا ایسپیونسا 18 سے 22 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ماریہ فرنینڈا صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان نے کہاکہ صدر جنرل اسمبلی خواتین پارلیمنٹرینز اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ ترجمان کے مطابق ماریہ فرنینڈا پاکستان امن مشن ٹریننگ سنٹر کا دورہ بھی کریں گی۔ ترجمان کے مطابق ماریہ فرنینڈا طالبعلموں اور تھنک ٹینکس سے خطاب بھی کریں گی۔ ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی صدر کا 2010 کے بعد یہ دوسرا دور ہ پاکستان ہو گا۔