شام میں داعش کی شکست میں کٴْردوں کا مرکزی کردار رہا ہے،اماراتی وزیرخارجہ

منگل 15 جنوری 2019 16:17

شام میں داعش کی شکست میں کٴْردوں کا مرکزی کردار رہا ہے،اماراتی وزیرخارجہ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہاہے کہ شام میں داعش تنظیم کو ہزیمت سے دوچار کرنے میں کٴْردوں نے محوری کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی ٹویٹ میں قرقاش کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست میں کردوں کے محوری کردار کی روشنی میں دیکھا جائے تو ان کے انجام کار کے حوالے سے علاقائی اور بین الاقوامی تشویش جائز ہے۔ اس لحاظ سے عرب مصلحت اس امر کی متقاضی ہے کہ کردوں کے کردار اور ان کے وجود کے ساتھ معاملہ سیاسی دائرہ کار میں شامل رہے جس سے شام کی اراضی کی یک جہتی برقرار رہے۔