آسٹریلوی بلے باز شان مارش نے بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سنچری داغ دی

منگل 15 جنوری 2019 16:19

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) آسٹریلوی بلے باز شان مارش نے بھارت کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شاندار سنچری سکور کی، یہ ان کے کیریئر کی ساتویں سنچری ہے، انہوں نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی، وہ 131 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد بھنشور کمار کی گیند پر آئوٹ ہوئے، انہوں نے 62 میچز میں 7 سنچریوں کی مدد سے 2497 رنز بنا رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :