Live Updates

قومی اسمبلی: حکومت کوٹف ٹائم دینے کیلئےاپوزیشن جماعتوں میں اتحاد

اپوزیشن کا مشترکہ لائحہ بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق، ”کیا اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہوسکتا ہے؟“ صحافی کا سوال، اتحاد ہوگیا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کا جواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 جنوری 2019 16:01

قومی اسمبلی: حکومت کوٹف ٹائم دینے کیلئےاپوزیشن جماعتوں میں اتحاد
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری2019ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کوٹف ٹائم دینے کیلئے اتحاد کرلیا ہے، سابق صدر آصف زرداری نے ایک سوال پر بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد ہوگیا ہے،اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ لائحہ بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے اتحاد کرلیا ہے۔

گرینڈ الائنس کا مقصد حکومت کی من مانیوں کو تسلیم نہ کرنا اور نام نہاد احتساب کو روکنے کیلئے حکومت کو ٹف ٹائم دینا بھی شامل ہے۔پارلیمنٹ میں ایک صحافی نے سابق صدر آص زرداری سے سوال کیا کہ ”کیا اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہوسکتا ہے؟“ جس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ اتحاد ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ جمہوری ، انسانی اور معاشی حقوق پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔کمیٹی اپوزیشن کے مشترکہ لائحہ عمل کیلئے تجاویز تیار کرے گی۔مزید برآں بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کے این آر او سے متعلق ٹویٹ کے ردعمل میں کہا کہ عمران خان خود توپارلیمنٹ میں آتے نہیں،عمران خان کو کیا معلوم کہ پارلیمنٹ میں کیا ہوتا ہے ۔

عمران خان کا ہرہفتے پارلیمنٹ میں سوالوں کے جوابات دینے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کے این آر او لینے کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا الزام اتنا بے بنیاد ہے کہ جواب دینا بھی مناسب نہیں۔  واضح رہے وزیراعظم عمران خان نےآج منگل کو اپنے ٹویٹس میں کہا کہ پارلیمان جس پر عوام کے ٹیکسوں سے سالانہ اربوں کے اخراجات اٹھتے ہیں، کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی ) سے حزب اختلاف کا ایک مرتبہ پھر واک آؤٹ ظاہر کرتا ہے کہ شاید یہی ایک کام ہے جو انہیں کرنا ہے۔ یہ این آر او کے حصول اور نیب مقدمات جو پی ٹی آئی نے قائم نہیں کئے ، سے چھٹکارے کے لئے دباؤ ڈالنے کے حربے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات