اسلام آباد ہائی کورٹ میں رجسٹریشن کیس ،ْ ملی مسلم لیگ کے وکیل ایڈووکیٹ راجہ رضوان عباسی نے دلائل مکمل کرلئے

منگل 15 جنوری 2019 16:36

اسلام آباد ہائی کورٹ میں رجسٹریشن کیس ،ْ ملی مسلم لیگ کے وکیل ایڈووکیٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ملی مسلم لیگ رجسٹریشن کیس کی سماعت کے دور ان ملی مسلم لیگ کے وکیل ایڈووکیٹ راجہ رضوان عباسی نے دلائل مکمل کرلئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی ۔ملی مسلم لیگ کے وکیل ایڈوکیٹ راجہ رضوان عباسی کے دلائل مکمل کرلئے آئندہ سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل دلائل کا آغاز کریں گے ۔ملی مسلم لیگ نے الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹریشن نہ ہونے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت دس دن تک ملتوی کر دی گئی ۔