اپوزیشن کی عالیہ کامران کے بل پر اپوزیشن کی شکست میں ن لیگ کے چار ارکان کا کردار

گنتی کے دوران چار ارکان کی جانب سے ووٹ نہ دینے پر خورشید شاہ نے برجیس طاہر کو شکایت

منگل 15 جنوری 2019 16:36

اپوزیشن کی عالیہ کامران کے بل پر اپوزیشن کی شکست میں ن لیگ کے چار ارکان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) اپوزیشن کی عالیہ کامران کے بل پر اپوزیشن کی شکست میں (ن )لیگ کے چار ارکان نے کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد نے اضافے اور صوبائی کوٹہ یقینی بنانے کے بل پر ن لیگ کے چار ارکان نے ووٹ نہیں دیا ۔بل کے حمایت میں اپوزیشن ارکان کھڑے ہوئے تو مریم اورنگزیب، نثار چیمہ سمیت چار ارکان بیٹھے رہے ۔گنتی کرنے والے اسٹاف کو مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ بل کی حمایت میں نہیں ہیں ۔گنتی کے دوران چار ارکان کی جانب سے ووٹ نہ دینے پر خورشید شاہ نے برجیس طاہر کو شکایت کی