Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کو اپنا ترجمان مقررکردیا

ندیم افضل چن کی تقرری اعزازی بنیاد پر کی گئی، ندیم افضل چن کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری، فردوس عاشق اعوان کو بھی جلد اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 جنوری 2019 16:15

وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کو اپنا ترجمان مقررکردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماء ندیم افضل چن کو اپنا ترجمان مقرر کردیا ہے، ندیم افضل چن کی تقرری اعزازی بنیاد پر کی گئی ہے، ندیم افضل چن کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے بالآخرتجربہ کارٹیم اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کے تحت وزیراعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماء ندیم افضل چن کو اپنا ترجمان مقرر کردیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ندیم افضل چن کی تقرری اعزازی بنیاد پر کی گئی ہے، ندیم افضل چن کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے حکومت نے سیاسی اور معاشی میدان میں ناکامیوں کے پیش نظر تجربہ کار ٹیم کومیدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت اس وقت ناصرف معاشی محاذ پر ناکام جا رہی ہے بلکہ ملک میں سیاسی پاورشو اور جوڑ توڑ میں بھی ناکام ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاسوں میں ادھر کوئی پلان بنانے پر مشاورت ہی ہوتی ہے تودوسری طرف وزراء اس کو اچھالنے کیلئے میڈیا کی زینت بنا دیتے ہیں۔ جس سے حکومت کیلئے مزید مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔اسی طرح حکومت ابھی تک اپنی معاشی سمت بھی متعین نہیں کرسکی۔ جبکہ مہنگائی نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔ابھی منی بجٹ میں پھر مہنگائی کا ایک طوفان آنے والا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سب کے باوجودپی ٹی آئی کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تجربہ کار ٹیم کو میدان میں اتار کرکام لیا جائے تاکہ تجربہ کار ٹیم نہ صرف عوامی منصوبوں کیلئے کام کرے گی بلکہ حکومتی ٹیم کا حصہ بن کراپوزیشن جماعتوں کو بھی خوب جواب دے سکے گی۔ وزیراعظم نے فوری طور پر سابق وفاقی وزراء ندیم افضل چن کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔ افضل چن بطور ترجمان وزیراعظم ذمہ داری سرانجام دیں گے۔ تاہم فردوس عاشق اعوان کو بھی جلد اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات