موبائل فون اسمگلنگ کیس میں گرفتار ملزم ن لیگی نکلا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 جنوری 2019 16:39

موبائل فون اسمگلنگ کیس میں گرفتار ملزم ن لیگی نکلا
لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2019ء) : موبائل فون اسمگلنگ کیس میں گرفتار شخص مسلم لیگ ن کا رہنما نکلا ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ گذشتہ روز ائیر پورٹ پر موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث شخص مسلم لیگ ن کا پی پی 138 کا صدر ہے۔ گرفتار ہونے والا ملزم شیخ جمیل پی پی 138 میں مسلم لیگ ن کا سابق صدر تھا۔ گذشتہ روز کسٹم عملے نے ائیر پورٹ پر موبائل اسمگل کرنے پر ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور عمان ائیر لائن پر آنے والے ایک ملزم ندیم کو ائیر پورٹ سے گرفتار کیا اور ملزم ندیم کی نشاندہی پر شیخ جمیل ، جو ائیرپورٹ کی پارکنگ میں کھڑا تھا اور اپنے ساتھی کو لینے آیا تھا، کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ کسٹم ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے آب زم زم کی بوتلوں کی آڑ میں موبائل فونز چھُپا رکھے تھے جنہیں ضبط کر لیاگیا۔ ضبط کیے گئے موبائل فونز کی تعداد ایک ہزار 305 ہے۔ کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جبکہ ن لیگ کے رہینما کو بھی گرفتار کر لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزمان سے ضبط کیے گئے موبائل فونز کی مالیت ایک کروڑ 90 لاکھ روپے سے بھی زیادہ ہے۔