وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت لاہور رنگ روڈ اتھارٹی اور لاہور رنگ روڈ کونسل کا اجلاس

اجلاس میں لاہور رنگ روڈ کونسل کے بجٹ برائے سال 2018-19اور2017-18کے نظرثانی شدہ بجٹ کی بھی منظوری دی گئی

منگل 15 جنوری 2019 17:26

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت لاہور رنگ روڈ اتھارٹی اور لاہور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت لاہور رنگ روڈ اتھارٹی اور لاہور رنگ روڈ کونسل کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں لاہور رنگ روڈ کونسل کے بجٹ برائے سال 2018-19 کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، صوبائی وزرا محمد بشارت راجہ، سردار محمد آصف نکئی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ، سیکرٹریز خزانہ، تعمیرات و مواصلات ، ترجمان وزیراعلی ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ حکام نیشرکت کی۔

اجلاس میں لاہور رنگ روڈ کونسل کے بجٹ برائے سال 2018-19 کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ 2017-18کے نظرثانی شدہ بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں لاہور رنگ روڈ کا سدرن لوپ تھری منصوبہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اورسدرن لوپ فور کے منصوبے کیلئے لینڈ ایکوزیشن کا عمل شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گی۔ اجلاس میں جونیئر پٹرولنگ آفیسر ز کا سکیل اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اور اجلاس میں کیے گے اس فیصلے کے مطابق جونیئر پٹرولنگ آفیسر کو گریڈ 9 کی بجائے گریڈ 11 دیا جائے گا۔اس دوران وزیراعلی نے ہدایت کی اس سلسلے میں ضروری قواعد و ضوابط کے مطابق اقدامات کئے جائیں اورلاہور رنگ روڈ اتھارٹی کی پوسٹوں کو ریشنلائزیشن کرنے کے اقدام کی منظوری دے دی۔اجلاس میں تجویز پیش کی گی کہ اس اقدام سے 45 ملین روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سدرن لوپ تھری کے منصوبے کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ اوراس منصوبے کی تکمیل سے لاہور رنگ روڈ کو ملتان روڈ سے منسلک کیا جائے گا۔ وزیرِاعلی عثمان بزدار کے مطابق سدرن لوپ تھری کے منصوبے کے حوالے سے ٹیکنیکل ایشوز کو جلد حل کیا جائیگا ۔ اورمنصوبے کیلئے تمام قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر شفافیت کے تحت بڈنگ کرائی جائیگی۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی اورپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کو مزید آگے بڑھائیں گے۔اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن اور چیئرپرسن لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے ادارے کی کارکردگی اور دیگر امور کے بارے میں اجلاس کے شرکا کو بریفنگ بھی دی۔