Live Updates

تحریک انصاف والے علیمہ خان کی منی ٹریل پیش کرنے کی بجائے دوسروں کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں ‘عزیز الرحمن چن

اقتدار میں آ کر تحریک انصاف جوڑ توڑ میں ہی مصروف ہے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں‘صدر پیپلزپارٹی لاہور

منگل 15 جنوری 2019 17:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ دوسروں سے منی ٹریل مانگنے والی تحریک انصاف علیمہ خان کی منی ٹریل پیش کرنے کی بجائے دوسروں کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں جس کے لئے وزراء کی فوج کو دفاع کے لئے معمور کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

اقتدار میں آ کر تحریک انصاف جوڑ توڑ میں ہی مصروف ہے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں ، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھرکردیا ہے ، آئے روز قیمتوں میںاضافے سے غریب عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے عوام کو سنہرے خواب دکھا کر اقتدار میں آنے والی تحریک انصاف مہنگائی کی ’’چیمپئن‘‘ بن چکی ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کی حکومت گرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ جوڑ توڑ کی سیاست نے ملک میں ہیجان برپا کیا ہوا ہے ایسے اقدامات کی بالکل اجازت نہیں دی جا سکتی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات