مودی کا سری نگر کا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

منگل 15 جنوری 2019 17:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کا سری نگر کا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ، مودی کشمیریوں کا قاتل ہے،مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھائونی بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے جاری بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی وزیراعظم مودی کے دورہ کو مسترد کرتے ہیں،مودی کے دور میں کشمیریوں کے جنازوں پر فائرنگ جیسے واقعات نے انسانیت کو شرما دیا ہے۔پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال مودی حکومت کا سیاہ کارنامہ ہے ، مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھائونی بنا دیا گیا ہے ۔حریت قیادت کی اپیل پر پورے مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔