اوورسیز کشمیریوں کا وزیرحکومت فاروق طاہر کے خلاف شدید احتجاج

کشمیر کسی کی باپ کی جاگیر نہیں ہے غنڈا گردی نہیں چلنے دیں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 15 جنوری 2019 17:18

اوورسیز کشمیریوں کا وزیرحکومت فاروق طاہر کے خلاف شدید احتجاج
دمام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2019ء) پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب ، مرکزی چیرمین خوشحال شریف ، مرکزی صدر حافط عرفان کھٹانہ ، صدر ایسٹ وقار الزمان کیانی نے میڈیا فورم کے احتجاجی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ سحرش سلطان فاروق طاہر کی فرعونیت پر خود کو اکیلا نہ سمجھے پر امن احتجاجی مظاہرہ پہ فاروق طاہر نے تلوئے چاٹنے والوں کی طرف سے دھاوا بول کر حکومت خطرئے میں ڈال دی ہے یہ جنگاری آزاد حکومت کے خاتمہ کا وجہ بنے گی ۔

(جاری ہے)

سفید بالوں کی تو اللہ بھی حیا کرتا ہے ظالموں نے جو کاروئی کے کے بزرگی کا تقدس پیمال کیا اس کا کوئی بھی ازلہ نہیں کر سکتا واضح رہے کہ  
مظفرآباد میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیوں میں فراڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والی خاتون سحرش سلطان اور اس کے چچا کو جس طرح وزیرحکومت فاروق طاہر  کے حکم پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد میں گرفتار کر کے مظفرآباد بدر کیا گیا اس سے ایک تو این ٹی ایس کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی اور دوسرے ہمارے بعض  سیاستدانوں کے اس بیانئے کو تقویت ملی کہ آزاد حکومت دراصل مہاراجہ ہری سنگھ کی جانشین حکومت ہے آزادکشمیر میں احتجاج کرنے والی خاتون اور سفید داڑھی والے بزرگ پر اس طرح کے تشدد سے فاروق حیدر صاحب نے وزیرحکومت فاروق طاہرکو فوری طور پر وزارت سے الگ نہ کر کے  واقعی مہاراجہ کی جانشین حکومت کا ٹائٹل اپنے نام کروا لیا ہے فرق سرف یہ رہا کہ مہاراجہ نے پونچھ دھرتی کے احتجاج کرنے والے بیٹوں کی زندہ کھالیں کھنچوائی تھیں جبکہ موصوف نے پونچھ دھرتی کی بیٹی کی کھال کھنچوانے کے بجائے اسے بے حجاب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی حکومت پاکستان اور ارباب اختیا ر سے گزرارش ہے کہ وہ فوری طور پر اس کا ازلہ کریں اوردیگر مقرنین میں راجہ ابرار ، سردار صیغر برقی اور دیگر عہداران نے اپنے خطاب میں اس ازم کا اظہار کیا ہے کہ جب تک وزیرقانون فاروق طاہر کی فرعنیت آزاد کشمیر سے ختم نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا ۔