سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی

منگل 15 جنوری 2019 17:32

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی
لاہور۔15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے کیس کی مزید کارروائی کیلئے سماعت 26 جنوری تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف کے کیس کی سماعت چار گھنٹے جاری رہی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کا فیصلہ جلد از جلد کرنا چاہتے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر سات افراد پر فرد جرم عائد کررکھی ہے جن میںرضی عباس، سلیم عارف، ابراہیم مجوکہ، حشمت علی کاظمی، وزیر علی بھائیو اور شاہد رفیع شامل ہیں۔