سری لنکا کے سینئر سول سرونٹس کے 12 رکنی وفد کاپنجاب سول سیکرٹریٹ کا دورہ

منگل 15 جنوری 2019 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) سری لنکا کے سینئر سول سرونٹس کے 12 رکنی وفد نے پنجاب سول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ۔چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر نے پنجاب حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کیا۔وفد کو صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، مختلف شعبوں میں اصلاحات اور امن وامان کی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیف سیکرٹری نے کہاکہ پاکستان اور سری لنکا دوست ممالک ہیں، وفود کے تبادلے سے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔دونوں ممالک باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔پنجاب حکومت ترقی کے جامع ایجنڈا پر عمل پیرا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دو رکا آغاز ہو گا ۔دونوں ممالک کی بڑھتی ہوئی آبادی معاشی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔وفد نے میزبانی پر چیف سیکرٹری پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،آبپاشی، ہاسنگ، جنگلات، لائیوسٹاک کے محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔