سام سنگ نے ایوارڈ یافتہ فیملی حب ریفریجریٹر متعارف کروا دیا

منگل 15 جنوری 2019 18:13

سام سنگ نے ایوارڈ یافتہ فیملی حب ریفریجریٹر متعارف کروا دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے ریفریجریٹر کی اقسام کو فروغ دینے اور جدتوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ایوارڈ یافتہ فیملی حب ریفریجریٹر کی نقاب کشائی کی ہے۔ فیملی حب ریفریجریٹر رابطہ کی حامل طرز زندگی کے لئے نئے معیارات مرتب کرنے کے علاوہ فیملی کو کچن میں اکٹھا کرنے اور صارفین کو ان کی اہمیت کے حامل امور پر توجہ مرکوز کرنے سے آزاد بناتا ہے۔

جیسے کہ گھریلو مالکان کی نئی نسل ٹیکنالوجی کی جانب دیکھ رہی ہے تاکہ وہ ان دو باتوں کا تعین کر سکیں کہ وہ کون ہیں اور وہ اپنی زندگیوں کو کس طرح جینا چاہتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے کنیکٹڈ کچن سے بڑھ کر کوئی بہتر جگہ نہیں ہے۔ فیملی حب کے ساتھ آسان کنیکٹیویٹی پیش کی جا رہی ہے تاکہ خاندان چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے زیادہ وقت گذار سکتے ہیں جو سب سے اہم معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

2019ء میں نئے فیملی بورڈ کے ساتھ communal سکرین فراہم کی گئی ہے جس میں فیملی کے ارکان اپنے ذاتی طریقے کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ فیملی حب حقیقی فیملی رابطے، فوڈ مینجمنٹ اور آج کی تیز رفتار جدید دنیا میں منسلک شدہ گھریلو تجربہ کو فروغ دیتا ہے۔ سام سنگ الیکٹرانکس امریکہ کے سینئر نائب صدر اور جنرل منیجر ہوم ایپلائنسز جان ہیرنگٹن نے اس موقع پر کہا کہ تین سال قبل جب ہم نے فیملی حب کا اجراء کیا تو یہ فوڈ مینجمنٹ، فیملی کنیکشن اور تفریح میں ایپلی کیشن پر مبنی تجربہ تھا۔

آج ہم نے فیملی حب کے تازہ ترین ورژن کو متعارف کرایا ہے جو Bixby کی خصوصیات کے ساتھ AI صلاحیتوں سے لیس ہے۔ Bixby اب ہر روز کے ٹاسک کو آسانی سے انجام دینے کے لئے رابطے اور انٹیلی جنس ڈیزائن کی نئی سطح فراہم کر رہی ہے۔ جب اسے نئے فیملی بورڈ کے ساتھ یکجا کیا گیا تو فیملی حب آسانی اور رابطے کا بہترین امتزاج بن گیا۔ Bixby سمارٹ، ہینڈز فری اور زیادہ پرسنلائزڈ طریقے سے فیملی حب کو استعمال کرنے کے قابل بناتی ہے۔

صارفین بکسبی سے اپنے بچوں کے لئے صبح کا ناشتہ تیار کرنے کے دوران صبح کی تفصیلات پوچھ سکتے ہیں تاکہ وہ موسم اور خبروں جیسی اپنی روزمرہ کی ضروریات معلوم کر سکیں۔ یہ تمام چیزیں فیملی حب سکرین پر نمودار ہوتی ہیں لہذا وہ انہیں دیکھنے کے ساتھ ساتھ سن بھی سکتے ہیں۔ Bixby وائس آئی ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر فیملی ممبر کی آواز قابل شناخت ہے لہذا ہر ایک اپنی ذاتی ضرورت کے لئے موزوں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔

Bixby زیادہ سمارٹ اور زیادہ بات چیت کی حامل ہے جو صارفین کو زیادہ قدرتی طریقے سے بات کرنے کے قابل بناتی ہے۔ علاوہ ازیں صارفین Expedia کے ذریعے جہاز کے ٹکٹ تلاش کر سکتے ہیں، Uber کو کال کر سکتے ہیں اور فیملی حب کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے زیادہ ٹمپریچر کو پہلے مرتب کر سکتے ہیں۔ فیملی حب میں سمارٹ تھنگز کے انضمام کے ساتھ ذہانت کو ایک قدم آگے لے جایا گیا ہے۔

صارفین اب سینکڑوں سام سنگ اور دیگر سمارٹ ہوم ڈیوائسز کو اپنے ریفریجریٹر سکرین اور Bixby کے ساتھ آواز کے ذریعے دیکھ اور کنٹرول کر سکتے ہیں۔ نئی فیملی بورڈ سکرین ایک ڈیجیٹل بلیٹن بورڈ کے طور پر کام کرتی ہے جس میں فیملی ممبران آسانی سے سکرین پر نوٹس اور تصاویر لگا سکتے ہیں۔ صارفین اپنے فریج پر یادگار تصاویر، پیغامات اور یادگار لمحات کا تبادلہ کرنے کے لئے مختص سکرین کا حصول اور اپنی تصاویر کو مختلف اسٹائلز میں کسٹمائز کرنے اور ہاتھ سے لکھے گئے نوٹس اور سٹیکرز کو شامل کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اپنے کچن سے مطابقت رکھتے ہوئے بیک گرائونڈ کلر بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ فیملی حب میں ایک ڈائنامک سکرین سیور بھی دیا گیا ہے جو قیمتی فیملی لمحات، موسم یا آرٹ ورک سے متعلق اہم معلومات کو آویزاں کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے کچن میں سجاوٹ کے ساتھ مطابقت کے لئے بھی مرتب کیا جا سکتا ہے۔ شروع سے ہی فیملی حب کے ساتھ خوراک کا انتظام ایک بنیادی خصوصیت رہی ہے جس کے ذریعے گھر کے مالکان اپنے کھانے کا انتظام کرتے ہیں۔

یہ دیکھنے کے لئے کہ انہیں انڈوں کی ضرورت ہے تو سٹور پر یا اپنی شاپنگ فہرست میں اشیاء کو شامل کرنے کیلئے اپنے سمارٹ فون سے "View Inside" کا استعمال کرتے ہیں۔ فیملی حب میل پلانر کے ساتھ صارفین کو بہتر اور صحت مند کھانے ترتیب دینے کے قابل بناتا ہے جس میں خوراک کی ترجیحات، غذائی ضروریات اور فریج میں موجود آئٹمز پر مبنی کسٹمائزڈ تراکیب شامل ہوتی ہیں۔

2019ء میں سام سنگ فیملی حب پلیٹ فارم میں مزید ماڈلز کی توسیع کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہاں فیملی حب کی ترتیب موجود ہے جو تمام صارفین کی ضروریات پورا کرتی ہے۔ سافٹ ویئر اور موبائل ایپلی کیشنز پروڈکٹ کیٹیگری میں 2019ء CES انوویشن ایوارڈ کے اعزاز کیلئے نئے فیملی حب کو 8 جنوری سے 11 جنوری 2018ء تک LVCC میں 15006، سینٹرل ہال میں ہونے والے انٹرنیشنل کنزیومر الیکٹرانکس شو (CES) میں پیش کیا جائے گا۔ سام سنگ کی گھریلو مصنوعات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے براہ مہربانی www.samsung.com ملاحظہ کیجئے۔