لاہور ہائیکورٹ نے طاہر پرویز کی بطور ڈی جی لیگل ریلوے برطرفی کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا

کنٹریکٹ ملازمین کنٹریکٹ کے دوران ملازمت سے برطرف کئے جانے کیخلاف دوبارہ بحالی کیلئے عدالت سے رجوع نہیں کر سکتے واجبات کی ادائیگی کیلئے رجوع کیا جا سکتا ہے ،کنٹریکٹ ملازمین کو ہمیشہ کچھ شرائط پر ہی ملازمت کی پیشکش کی جاتی ہے‘ جسٹس جواد حسن

منگل 15 جنوری 2019 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے طاہر پرویز کی بطور ڈائریکٹر جنرل لیگل پاکستان ریلوے برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کنٹریکٹ کے دوران ملازمت سے برطرف کئے جانے کیخلاف دوبارہ بحالی کیلئے عدالت سے رجوع نہیں کر سکتے،برطرف ملازمین صرف باقی عرصے کے واجبات کیلئے ہی عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے طاہر پرویز کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا ۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو ہمیشہ کچھ شرائط پر ہی ملازمت کی پیشکش کی جاتی ہے۔طاہر پرویز نے بطور ڈی جی لیگل پاکستان ریلوے برطرفی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا