حلیم عادل شیخ قحط زدہ علاقے اچھڑو تھر پہنچ گئے، مکینوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا

منگل 15 جنوری 2019 18:50

حلیم عادل شیخ قحط زدہ علاقے اچھڑو تھر پہنچ گئے، مکینوں کو درپیش مسائل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ گزشتہ روز ضلع سانگھڑ کی تحصیل کھپرو کے صحرائی قحط زدہ علاقہ اچھڑو تھر پہنچے تھر مختلف علاقوں تڑ ببر، چنداھو، راناھو، کھارکی، سمیت دیگر قحط زدہ علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا زرداری کے تھر کی عوام کو سہولہات دینے کے دعوے جھوٹے ہیں۔

زرداری اپنیچار وزراء ہیلیکاپٹر سے اچھڑو تھر میں اتار کے جائے واپس آنا بھی ان کا مشکل ہوجائیگا اتنے دشوار راستے ہیں اچھڑو تھر کی عوام کے لئے صحت تعلیم سمیت پینے کیپانی کی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں پانی زہریلا ہونے کہ وجہ بیماریاں جنم لے رہی ہیں لاکھوں ایکڑ پر پھیلے ہوئے اچھڑو تھر میں ایک بھی اسپتال نہیں ہے صرف ایک چھوٹی ڈسپنری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین سالوں سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے یہاں زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، اچھڑو تھر کی عوام کے گذر سفر کا واحد ذریعہ مویشی بھی مر رہے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے کوئی بھی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں، تھر کی عوام کے نام پر آنے والی گندم بھی سیاسی لوگوں کے ہتھے چڑھ گئی ہے تھرپارکر کے بعد اچھڑو تھر میں بھی اموات ہورہی ہیں اسپتال سڑکٰیں نہ ہونے کی وجہ سے تعداد میڈیا تک نہیں پہنچ پا رہی ہے۔

تھر میں کنئوں کا پانی زہریلا ہوچکا ہے جس کی وجہ سے تھر کے لوگوں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں تڑ تھوراہو کے علاقے میں زھریلا پانی پینے کی وجہ سے مکینوں کی ہڈیاں سوکھ رہی ہیں، سندھ حکومت نے اب بھی آنکھیں نہ کھولی تو تھرپارکر کی طرح اچھڑو تھر میں بھی کوئی انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ اچھڑو تھر کی خراب صورتحال کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کروں گا اچھڑو تھر کی عوام کے لئے بھی جلد ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں گے اچھڑو کی صورتحال پر سندھ اسمبلی میں بھی آواز بنیں گے۔