قومی اسمبلی اجلاس سے واک آئوٹ اپوزیشن کا جمہوری حق ،لیگی قیادت نے این آر او نہیں مانگا، رانا ثناء اللہ

منگل 15 جنوری 2019 19:11

قومی اسمبلی اجلاس سے واک آئوٹ اپوزیشن کا جمہوری حق ،لیگی قیادت نے این ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آئوٹ کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے‘ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے این آر او نہیں مانگا نہ ہی حکومت کسی کو این آر او دے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کابینہ کے فیصلے کے تحت شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنایا‘ وفاقی وزیر شیخ رشید کابینہ کے فیصلے سے اختلاف کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ پہلے کابینہ سے استعفیٰ دیں پھر شہباز شریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا مطالبہ کریں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کسی بھی نقطہ پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آئوٹ کر سکتی ہے جو جمہوری حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کسی سے این آر او نہیں مانگا اور نہ ہی حکومت کسی کو این آر او دے سکتی ہے، اگر کسی نے این آر او مانگا ہے تو نام سامنے لانے چاہئیں۔