لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف تقاریر کرنے والے مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی شیخ وسیم اختر اور نعیم صفدر سمیت 18 ملزموں کی ضمانت منظور کرلی

منگل 15 جنوری 2019 19:35

لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف تقاریر کرنے والے مسلم لیگ ن ..
لاہور۔15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف تقاریر اور احتجاج کرنے والے مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی شیخ وسیم اختر اور نعیم صفدر سمیت 18 ملزموں کی ضمانت منظور کرلی اورملزموں کو ایک، ایک لاکھ کے مچلکے بطور ضمانت جمع کرانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل دورکنی بنچ نے ملزموں کی ضمانتوں کیلئے درخواست پر سماعت کی جس میں ملزموں کی ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی تھی۔