یونیسف قیدی بچوں کے تحفظ اور قانون سازی پر آگاہی مہم کیلئے اخبارات میں اشتہارات جاری کرے، ایچ آر سی پی

منگل 15 جنوری 2019 19:46

یونیسف قیدی بچوں کے تحفظ اور قانون سازی پر آگاہی مہم کیلئے اخبارات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے یونیسف سے کہا ہے کہ وہ قیدی بچوں کے تحفظ اور قانون سازی پر آگاہی مہم کیلئے اخبارات میں اشتہارات جاری کرے۔

(جاری ہے)

منگل کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ایچ آر سی پی کی چیئرپرسن نسرین اظہر نے کہا کہ اس کا مقصد ادارے، والدین اور کمیونٹی کو بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آن بورڈ لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قید بچوں کے تحفظ اور ان کی حالت زار سمیت بچوں سے متعلق قوانین بارے لوگوں کو شعور دینے کیلئے ایچ آر سی پی نے ان کے مقامی زبانوں میں تراجم شائع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے متعلق قانون سازی اور ٹھوس ایکشن پلان کیلئے ایچ آر سی پی نے تمام صوبوں کی بار ایسوسی ایشنز کو متحرک کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :