چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی ردعمل ضروری ہے، آرمی چیف

فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ ملکر ردعمل کیلئے تیار ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا قومی سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 جنوری 2019 18:21

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی ردعمل ضروری ہے، آرمی چیف
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی ردعمل ضروری ہے، فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ ملکر ردعمل کیلئے تیار ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار سے آج جی ایچ کیو میں تیسری قومی سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ قوم نے حصول امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی ردعمل ضروری ہے۔ فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ ملکر ردعمل کیلئے تیار ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے۔ واضح رہے اس سے قبل ورکشاپ تین ہفتے تک کوئٹہ میں جاری رہی۔ جبکہ آج قومی سکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد جی ایچ کیو میں کیا گیا۔