ولیمز سسٹرز، پلسکووا، بوچرڈ، سویتولینا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی، ہالپ بھی اپ سیٹ شکست سے بال بال بچ گئیں، آزارینکا کو شکست

منگل 15 جنوری 2019 20:13

ولیمز سسٹرز، پلسکووا، بوچرڈ، سویتولینا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ..
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ولیمز سسٹرز، سیمونا ہالپ، کیرولینا پلسکووا، یوجینی بوچرڈ، ایلینا سویتولینا اور ایلیز کورنیٹ نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

منگل کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں شہرہ آفاق امریکن سٹار سرینا ولیمز نے حریف جرمن کھلاڑی ماریا کو ہرا کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، وینس ولیمز بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے رومانوی کھلاڑی بوزرنیسکو کو زیر کیا، عالمی نمبر ایک رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ نے کایا کنیپی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویتولینا نے گلوبک کو ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے ہم وطن کھلاڑی کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، میڈیسن کیز نے آسٹریلوی کھلاڑی آئیوا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، ایلیز مرٹنز بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے اینا کیرولینا کو زیر کیا۔

وکٹوریہ آزارینکا پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :