Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے صوبائی وزراء اوراراکین اسمبلی کی ملاقات

ْایجنڈا صرف عوام کی خدمت،اقتدار سنبھالا تو معیشت تباہ حال تھی،ادارے کنگال تھے‘عثمان بزدار

منگل 15 جنوری 2019 20:13

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے صوبائی وزراء اوراراکین اسمبلی کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزراء اوراراکین اسمبلی نے ملاقات کی ۔ ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان،صوبائی وزیرمحنت و افرادی قوت انصر مجید خان،رکن پنجاب اسمبلی سید افتخار حسن گیلانی،تحریک انصاف گوجرانوالہ کے ٹکٹ ہولڈرمحمد احمد چٹھہ اورچوہدری بلال اعجاز شامل تھے ۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے اورچندماہ میں عوام کی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ تیار کرکے عملدرآمد شروع کردیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں روشن و خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ۔ اقتدار سنبھالا تو معیشت تباہ حال تھی،ادارے کنگال تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مختصر عرصے میںمختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔

ہم نعروں پرنہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں ۔تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے، اسے عبادت سمجھ کر نبھائیں گے۔ عوام کی توقعات اور امیدوں پر پورا اتر کر نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات