وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اپر کوہستان کے قریب شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

منگل 15 جنوری 2019 20:14

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اپر کوہستان کے قریب شاہراہ قراقرم پر لینڈ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپر کوہستان کے قریب شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔