سالانہ 2019ء کی امتحانی فیس وصول کرنے کا شیڈول جاری

منگل 15 جنوری 2019 20:32

لاہور۔15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء)تعلیمی بورڈ لاہورنے انٹر میڈیٹ پارٹ (I-II)سالانہ 2019ء کی امتحانی فیس وصول کرنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 16جنوری تا 13فروری، دو گنا فیس 14تا 27فروری اور تین گنا فیس کے ساتھ 28تا 07مارچ تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ امتحان کا آغاز 06مئی سے ہو گا۔