وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا کینسر ریسرچ سنٹر قائم کرنے کا اعلان
قومی سطح پر کینسر کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے ،پروفیسر نیا زاحمد اختر
منگل 15 جنوری 2019 20:32
(جاری ہے)
اس موقع پر چیف آرگنائزر ڈاکٹر ذیشان دانش ، ڈاکٹر حامد سعید، ڈین فیکلٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحسین ضمیر، سینئر فیکلٹی ممبران ، فارماسیوٹیکل کمپنیز کے نمائندوں، مینوفیکچررزاور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا کہ قومی سطح پر کینسر کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے پنجاب یونیورسٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کینسر جیسی موذی بیماریوں کے علاج کیلئے سستی ادویات کی فراہمی پر مل کر کام کرنا ہوگا اور اسلسلے میں تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کا اکٹھا ہونا اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے کینسر سے بچائو کیلئے عوام کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے پاکستان کینسر آگاہی پروگرام شروع کرنے پر ڈاکٹر ذیشان دانش کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذیشان دانش نے کہا کہ کینسر کے 40فیصد مریض بیماری سے نا واقف ہونے کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کانفرنس اور نمائش میں دنیا بھر کے 70ممالک سے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمائش ایکسپو سنٹر میں جاری رہے گی جس میں 120سٹالز پر 2ارب روپے مالیت کے آلات نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔ بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر کی قیادت میں کینسر بارے آگاہی واک نکالی گئی۔فیصل آڈیٹوریم سے انڈر گریجوئیٹ بلاک تک نکالی گئی ریلی میں شرکاء نے کینسر کے خلاف آگاہی فراہم کرنے کیلئے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔فیصل آڈیٹوریم کے باہرمختلف فارماسیوٹیکل کمپنیز کی طرف سے سٹالز لگائے گئے تھے جبکہ بین الاقوامی طلبہ کی طرف سے کلچرل اشیا کی نمائش کی گئی۔ نمائش بروز بد ھ بھی جاری رہے گی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.