پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم

منگل 15 جنوری 2019 20:36

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیر نے تما م اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی تحصیل میں لگا تار رپو رٹ ہو نے والے ر یفیو ز ل کیسز کی خو د پیرو ی کر یں اور اگر پھر بھی وہاں ر یفیوز ل کا سامنا کر نا پڑتا تو ان لوگوں کے خلاف ایف آ ئی آرز درج کر کے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ ہائی ر سک یو نین کو نسلز کے لئے ر یوا ئز مائکرو پلان شام تک ان کے سا تھ شئیر کیا جائے جس میںگز شتہ مہم کر دوران پیش آ نے والی مشکلا ت اور اس مہم میں مو جو د کمز وریوں کو دور کر تے ہو ئے نیا پلان بنایا جائے جو کہ پولیو کے خطر ے سے نمٹنے کے لئے پر اثر ثا بت ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ و قتا فو قتا ہو نے والی ان مہمات کو سود مند بنا نے کے لئے سٹاف کی منا سب اور بر و قت ٹر یننگ، سپروائزنگ اورما نیٹر نگ ٹیئر کو فعال و مضبو ط کر نا اور ما ئیکر و پلان کو ر یو ا ئز کر نا سب سے اہم ہیں۔

محکمہ صحت کی جا نب سے پو لیو چیلنج سے نبرد آزما ہو نے کے لئے 15-20آفیسرز کو ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھار ٹی آفس میںانگیج کیا گیا ہے جو کسی بھی ایمر جنسی کی صو رتحا ل کو سنبھا لنے کے لئے وہاں مو جود ر ہیں گے۔ان خیا لات اظہا ر انہوں نے ڈ پٹی کمشنر آ فس میں ڈسٹر کٹ پو لیو ایر یڈ یکیشن کمیٹی کے ما ہا نہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میںایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(ہیڈ کوا ٹر) صا ئمہ یو نس ،اسسٹنٹ کمشنر(کینٹ) زا ہد خان،اے سی (سٹی) نعیم افضل، اے سی گو جر خان غلام مصطفی، اے سی ٹیکسلا سدرہ انور، اے سی کلر سیدا ں امبر گیلانی،ڈسٹر کٹ آفیسرز ہیلتھ ،ڈپٹی ڈی ایچ اوزاور دیگرالآئیڈ ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شر کت کی ۔

اس مو قع پر محکمہ صحت کی جا نب سے دی گئی بر یفنگ میں بتایا گیاکہ ضلع را ولپنڈی میں د سمبر میں ہو نے والی مہم میں سے 3228 نان اٹینڈ ڈ جبکہ405 ریفیو زل کیسز ر یکا رڈ کئے گئے تھے جن کو اب تک کور کر تے ہو ئے نا ن اٹینڈ ڈ کی تعداد کو 2709 اور ریفیوز لز 351 رہ گئے ہیں۔اگلی مہم21 تا25 جنوری 2019تک جا ری ر ہے گی جس کے لئے تما م محکموں بشمول سکول ایجو کیشن، کا لجز اور لو کل گو ر نمنٹ سے اس مہم میں د ئیے جا نے والے سٹاف کی ٹر یننگ کروا دی گئی ہے ۔

اس مہم کے لئے کل 6304 افرا دی قو ت کو استعمال کیا جا رہا ہے اور سب سے ز یا دہ تو جہ ان بچوں پر دی جائے گی جو کسی بھی و جہ سے پچھلی مہم کے دوران مس ہو گئے ہوں۔ایسے بچو ں کو سب سے پہلے پو لیو سے حفا ظت کے قطر ے پلوا ئے جائیں گے تا کہ ان میںقو ت مدا فعت کو بڑ ھا کر انہیں اس مو ذی وا ئر س کا شکار ہو نے سے بچا یا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :