ڈپٹی کمشنر جہلم کی سلطان شہاب الدین غوری کے مزار پر حاضری

منگل 15 جنوری 2019 20:55

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے سوہاوہ سے 11 کلو میٹر کا سفر طے کر کے کوٹ دھمیک کے قریب واقع سلطان شہاب الدین غوری کے مزار پر حاضری دی، اس موقع پر انہوں نے وہاں پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کے ساتھ دعا کی، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ایسے ا عظیم مسلمان حکمرانوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا، بعد ازاں انہوں نے ماڑی پیٹرولیم لمیٹڈ کمپنی کے افسران کے ہمراہ بنیادی مراکز صحت کرو نٹا اور گورنمنٹ پیل مرزا ہائی سکول کا تفصیلی دورہ کیا، ہسپتال میں بہترین سہولیات کی فراہمی پر متعلقہ حکام کو زبردست سراہا اور انہوں نے کہا ہے کہ دور دراز علاقوں میں صحت عامہ کی سہولتیں فراہم کرنے اور آمد و رفت کے لئے نئی سڑک کی تعمیر سے علاقہ مکینوں کے مسائل میں کمی آئی ہے اسی طرح کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے منصوبے اہل علاقہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، انکا کہنا تھا کہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت ایسے مزید منصوبے بھی شرو ع کیے جائیں گے جس سے مقامی لو گوں کی بنیادی ضرورتیں پوری ہو سکیں گی، انہوں نے گورنمنٹ پیل مرزا ہائی سکول کا دورہ کرتے ہوئے ٹیچرز کو ضروری ہدایات جاری کیں جبکہ طلبہ سے سوال جواب بھی کیے اس موقع پر انہوں نے سکول کے کلاس رومز، لائبریری اور کمپیوٹر لیب کا دورہ کیا۔