Live Updates

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کاسیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی میں شادی والے گھر میں آتشزدگی کے واقعے پر اظہار افسوس

منگل 15 جنوری 2019 20:58

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کاسیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی میں شادی والے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) پنجاب کے وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے سیٹلائٹ ٹاون، اے بلاک راولپنڈی میں شادی والے گھر میں آتشزدگی کے المناک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحے پر جس قدر بھی دکھ کا اظہار کیا جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے سانحے میںقیمتی انسانی جانوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ راولپنڈی کی انتظامیہ،پولیس ، اور ریسکیو ادارے آتشزدگی پر قابو پانے اور امدادی کاروائیوں میں شریک رہے جس سے صورت حال پر قابو پانے میںمددملی اور مزید جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہاکہ خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن جانے پر علاقے کی فضاء سوگوار ہے اور ہر فرد متاثرہ خاندان کو غم کو دل سے محسوس کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہ لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہ رہتے ہوئے راولپنڈی کی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی کارکردگی مانٹیر کرتے رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن بھی اہل علاقہ کے ساتھ امدادی کاروائیوں میں شریک رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آتشزدگی کے سانحے میں جھلس جانے والی خواتین کے بہترین علاج معالجے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اورانہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوںنے زخمی خواتین کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والی خواتین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات