Live Updates

مسلم لیگ(ن) پر آزمائش کا وقت ،حکومت میںآنے کی کوئی باریاں نہیں ہوتیں لیکن جانے کی ہوتی ہیں‘ سلمان رفیق

ایک نیشنل روڈ میپ ہونا چاہیے،میرے پروڈکشن آرڈر جاری ہونا اسمبلی کی جیت ہے‘میڈیا سے گفتگو اور ایوان میں خطاب

منگل 15 جنوری 2019 20:58

مسلم لیگ(ن) پر آزمائش کا وقت ،حکومت میںآنے کی کوئی باریاں نہیں ہوتیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) پر آزمائش کا وقت ہے ،واضح نظر آرہا ہے کہ اسے نشانہ بنایاجارہاہے ، حکومت میںآنے کی کوئی باریاں نہیں ہوتیں لیکن جانے کی ہوتی ہیں،میں نہیں چاہتا تحریک انصاف خدانخواستہ اس صورتحال کا شکار ہو۔ ان خیالات کا اظہارا نہوںنے سپیکرپنجاب اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن جاری ہونے کے بعد اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو اور ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔

خواجہ سلمان رفیق کی ایوان میں آمد کے موقع پر لیگی کارکنوں نے شیر ،شیر کے نعرے لگائے جبکہ اراکین اسمبلی انہیں گلے ملے۔ سلمان رفیق نے کہا کہ ہمارے پارٹی قائد اور پارٹی صدر گرفتار ہیں،میں اور میرا بھائی گرفتارہیںاسی طرح ہمارے دیگر رہنما گرفتار ہیں،اس سے واضح ہے کہ صرف (ن) لیگ کو نشانہ بنایاجارہاہے اور نظر آ رہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون پر بات کروں گاکیونکہ رویے تو مختلف ہوتے ہیں ۔

سیاسی کارکن سخت ہوتاہے میری صحت بالکل ٹھیک ہے۔انہوںنے کہا کہ نیب کی تحویل میں مختلف مشہور لوگوں کی کتابیں پڑھ رہا ہوں،لاہور: اپنی آپ بیتی پر سو صفحات لکھ چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ادارے اپنا کام کریں لیکن ہمیں عدالتوں کو مضبوط کرنا ہے۔میری قیادت اس وقت جیل میں ہے،حکومت میںآنے کی کوئی باریاں نہیں ہوتی لیکن جانے کی ہوتی ہیں،میں نہیں چاہتا تحریک انصاف خدانخواستہ اس صورتحال کا شکار ہو۔

بارڈر پر جب کوئی بھارتی گولی چلاتا ہے تو سیاست اور مذہب سے ہٹ کر چلاتا ہے۔گزشتہ حکومتوں نے نیب کے قانون پر کوئی کام نہیں کیا اب کرنا چاہیے۔آج بھی بنگلہ دیش کو مشرقی پاکستان کہنے کو دل کرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس اسمبلی میں پاکستان کے ہر شخص کی نظر ہے،ہمیںعام آدمی کا سوچنا ہے ،سی پیک، گواردر، ہسپتال، تعلیمی ادارے اور ڈیمز ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کون سی جماعت ہے جس نے شہادتوں کا نذرانہ نہیں دیا،ایک نیشنل روڈ میپ ہونا چاہیے،آج کا پروڈکشن آرڈر جاری ہونا اسمبلی کی جیت ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے ایوان میں فیض احمد فیض کی نظم بھی پڑھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات