انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا

منگل 15 جنوری 2019 21:18

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میںاستحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.90روپے اور قیمت فروخت139.00روپے پر مستحکم رہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میںاستحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.80روپے اورقیمت فروخت139.20روپے پر مستحکم رہی ۔یوروکی قیمت میں30پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید158.30روپے سے گھٹ کر158.00روپے اورقیمت فروخت159.80روپے سے گھٹ کر159.30روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید177.30روپے سے بڑھ کر177.50روپے اورقیمت فروخت178.80روپے سے بڑھ کر179.00روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں استحکام اور فروخت میں10پیسے کا اضافہ جبکہ اوریواے ای درہم کی قیمت خریدمیں بھی استحکام اور فروخت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.80روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت37.10روپے سے بڑھ کر37.20روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.80روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت38.10روپے سے بڑھ کر38.20روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قدرمیںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.00روپے اور قیمت فروخت21.00روپے پرمستحکم رہی۔